ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے کہا، اسٹریٹجک دستاویزات میں الفاظ میں تبدیلی کرو

بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے کہا، اسٹریٹجک دستاویزات میں الفاظ میں تبدیلی کرو

Sat, 19 May 2018 12:31:33    S.O. News Service

نئی دہلی ،18مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسر نے آئی سی سی کے اسٹریٹجک ورکنگ گروپ کے اس تبصرہ پر سخت اعتراض ظاہر کیا جس میں ہندوستان کی آمدنی اکٹھاکرنے پر منحصر ہونے کی بات کہی گئی تھی۔افسر نے گروپ سے اس سلسلے میں بہتر بنانے کی بات کہی۔ بی سی سی آئی ایگزیکٹو سیکرٹری امیتابھ چودھری اور خزانچی انروددھ چودھری نے ایک اجلاس میں اس گروپ کو اپنی ناراضگی بیان کی جس نے اپنی عالمی حکمت عملی رپورٹ میں تشہیرکاروں کی کمی کے علاوہ ہندوستان پر انتہائی انحصار کی نشاندہی کی ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہم نے آج اسٹریٹجک ورکنگ گروپ کو واضح بتا دیا کہ ہمیں دستاویزات کے الفاظ پر سخت اعتراض ہے اور وہ بھی اس سے متفق تھے۔انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بورڈ کو سونپے جانے سے پہلے آخری اسٹریٹجک دستاویزات کو بہتر بنا دیا جائے گا۔


Share: